ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ساتواں اور آخری میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور (انتخاب نیوز) 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اورفیصلہ کن میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے چھ میچز ہوچکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیت کر آج کے آخری میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں