زاہدان میں جھڑپوں کے بعد، ایران نے تفتان بارڈر سمیت تمام گیٹس بند کردیے
تفتان، چاغی (انتخاب نیوز) ایران نے تفتان بارڈر امیگریشن سمیت تمام گیٹس بند کردیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز زاہدان میں جھڑپوں کے بعد ایرانی حکام نے چاغی سے متصل پاک ایران سرحدی شہر تفتان امیگریشن،ٹرانزٹ ،زیروپوائنٹ گیٹ کو بند کردیا ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے ایران میں موجود پاکستانیوں کو بذریعہ امیگریشن آنے کی اجازت دی جارہی ہے اور پاکستان کی طرف سے ایران میں داخل ہونے والوں کے لیئے بند کر دیا ہے پاکستان کی طرف سے ہر قسم ویزہ اولڈر مسافر ایران جا نہیں سکتے ہیں تاہم ایرانی حکام نے گیٹ کی بندش کے بارے باضابطہ طور پر اطلاع نہیں کی ہے دوسری جانب غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 43 پاکستانیوں کو ایرانی حکام نے راہداری گیٹ سے سرحدی حکام کے حوالے کردیا۔
Load/Hide Comments


