چمن میں باپ نے بیٹے کو قتل کردیا، پنجگور میں ایک شخص کنویں میں گرکر جاں بحق

چمن (انتخاب نیوز) رحمان کہول روڈ پر باپ نے اپنے ہی بیٹے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق 22 سالہ نوجوان نجیب اللہ ولد مل متگزئی قوم متگزئی کو والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ چمن لیویز فورس نے موقع پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ گزشتہ ہفتے بھی اس طرح کے واقعے میں بھائی نے تین بھائیوں کو قتل کیا تھا، پھر ایک واقعے میں بیٹے نے باپ کو قتل کیا۔ آج ایک باپ نے اپنے بیٹے کو قتل کردیا۔ علاوہ ازیں پنجگور ریڑھی والا کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ محمد اسلم ولد بہادر نامی شخص جو سوراب کا رہائشی بتایا جاتا ہے، اسپتال روڈ پر ایک کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ محمد اسلم اسپتال روڑ پر ریڑھی لگاکر روزگار کرتا تھا، ایک روز قبل مرحوم نے کنویں کو پتھر ڈال کر بند کردیا تھا تاکہ کوئی راہگیر اس میں گر نہ جائے مگر اللہ تعالیٰ کو کچھ اور منظور تھا وہ خود وضو کی غرض سے کنویں پر ڈالے گئے پھتروں پر بیٹھ کر وضو کررہا تھا کہ اسی دوران وہ اس میں گر کر زندگی کو الوداع کرگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں