اسلام آباد میں کسانوں کا چھٹے روز بھی دھرنا، مظاہرین اور حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار
اسلام آباد (انتخاب نیوز) کسان اتحاد کا دھرناخیابان چوک پر چھٹے روز میں داخل ہو گیا تاہم حکومت اور مظاہرین کے درمیا ن ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا چھٹے روز داخل ہوگیا، مظاہرین اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، دھرنے کے شرکا نے مطالبات پورے نہ ہونے پر ڈی چوک جانے کی دھمکی دےدی ہے۔مطالبات نہ مانے گئے تو مظاہرین ریڈ زون کی جانب مارچ ہو کریں گے اس ضمن میں خیابان چوک کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ، خیابان چوک سے ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے سیل کر دیئے گئے ۔چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے حکومت مطالبات مان کر نوٹی فکیشن جاری کر دے گی، حکومت نے اگر بدنیتی سے کام لیا تو پورا ملک بند کر دیں گے، میری کال پر ملک بھر سے لاکھوں کسان اسلام آباد کا رخ کریں گے۔


