خاران اور واشک میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سپرے

خاران:پی ڈی ایم بلوچستان کے ہدایت پر خاران اور واشک کے اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ تحفظ نباتات حکومت پاکستان کی طرف سے محکمہ زراعت توسیع خاران اور واشک کے زیر نگرانی میں اسپرے کا عمل جاری ہیں اس سلسلے میں ڈی جی زراعت بلوچستان مسحود بلوچ،ڈائریکٹر زراعت سید عارف شاہ،ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدا رحیم میروانی،ڈپٹی کمشنر واشک نثار احمد بلوچ کے تعاون سے دونوں اضلاع میں ٹڈی دل مکاو پروگرام کے مد میں ٹڈی دل کو تلف کیا جارہا ہیں اس دوران محکمہ زراعت توسیع خاران کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیراحمد حلیمی، زراعت آفیسرز اعجاز احمد نوشیروانی،سعید احمد جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع واشک علی بخش بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن واشک غلام حسین شاہوانی محکمہ تحفظ نباتات حکومت پاکستان کے سینئر انٹامالوجیسٹ لوکسٹ غلام قادر پر مشتمل ٹیم متاثرہ علاقوں میں خود جاکر ٹڈی دل کے خلاف اسپرے کے ذریعے تلف کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے خاران کے علا قے،المرگ، نارو، وگنان،کلتاج،نوروزقلات،پڈین،ابداری،تگاپ،پتکن،برشونکی،جبکہ واشک کے علاقے بوڈ کو،زرد،زیارت، گریشہ، سیچی، دمگ،دالی، کے علاقے شامل ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں