گرلز ماڈل مڈل اسکول نیوکاہان کوئٹہ کے طلبہ کو مسائل کے حل کی یقین دہانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) گورنمنٹ گرلز ماڈل مڈل سکول نیوکاہان کوئٹہ میں سکولز کے طلبا و طالبات کے مظاہرین کے ساتھ ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی،ڈائریکٹر ایجوکیشن واحد شاکر بلوچ صاحب، ڈی ای او شبیر احمد لانگو صاحب ، کا ملاقات میر نبی بخش مری نے مظاہرین کے مطالبات پر مشتمل ڈیمانڈ آف پروٹیسٹ انکے حوالے کیا اس موقع پر علاقائی عمائدین اور والدین کمیٹی کی بڑی تعداد میں شرکت ڈیمانڈ آف پروٹیسٹ پر سکولز کے مسائل بیان تھے جن میں اہم مسائل سکول میں ٹیچرز کی کمی ، پانی ،بجلی ، گیس ، اور دیگر مسائل ڈائریکٹر ایجوکیشن واحد شاکر بلوچ صاحب کی جانب سے کہاگیا کہ وہ ان تمام ڈیمانڈز کو دیکھیں گے جو بھی انکے ہاتھ میں ہوا حل کریں اگر سیکرٹری کے ہاتھ میں تھا تو وہ سیکرٹری کو ارسال کریں گے ۔ ملک نصیر شاہوانی نے سکول میں پانی کے پائپ لائنز کے حوالے سے کہاکہ میں پی ایچ ای سے بات کروں گا اور وہ آپ کے سکول میں پانی کے پائپ لائن نصب کرے گا ۔ اس کے علاہ جو بھی مسائل ہوئے اس پر عمل درآمد کیا جائے گا آخر میں میر نبی بخش مری کی جانب سے تمام مہمانان گرامی کو ٹی پارٹی دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں