وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا

کوئٹہ:بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال نے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر احتیاطً اپنا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ منفی آیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے خود کو قریطینہ کرلیا ہے۔
Load/Hide Comments


