قلات میں آوارہ کتوں نے4افراد کو کاٹ ڈالا

قلات:قلات میں آوارہ کتوں کا راج، دو دنوں میں چار افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کے انجکشن دستیاب نہیں، ڈی ایچ کیو قلات میں ادویات کی دستیابی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، شہری رل گئے، آوارہ کتوں سے شہری پریشان، عوامی حلقوں نے قلات شہر و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو دنوں قلات کے تین شہری کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوگئے اس سے قبل بھی قلات میں آوارہ کتے مختلف افراد کو کاٹ چکے ہیں مگر اور خصوصا رات گئے بازار و گلیوں میں کتوں کا راج رہتا ہے اور تعلیمی ادارے جانے والے بچے بھی خوف کا شکار ہیں مگر میونسپل کمیٹی کی جانب سے کئی عرصے سے کتا مار مہم نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ کتوں کی تعداد بڑھ چکی ہیں دوسری جانب قلات کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کتے کاٹنے کا انجکشن تک دستیاب نہیں متاثرہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں