حکومت بلوچستان نے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراءپر پابندی عائد کردی

حب(نمائندہ انتخاب) وفاقی حکومت سے فنڈز کی ترسیلات میں سست روی حکومت بلوچستان نے صوبے میں تمام ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراءپر وقتی طور پر پابندی عائد کردی فنڈز کی قلت اور پابندی سے صوبے میں ترقیاتی منصوبے التواءکا شکار ہونے اور ترقیاتی عمل متاثر ہونے کے خدشات اس حوالے سے بتایاجاتا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کو جاری کئے گئے ایک مراسلے میں لکھا ہے کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے فنڈز کی ترسیلات میں سست روی کے سبب مالی حالات اچھے نہیں رہے ہیں لہٰذا کوئی بھی نئی ترقیاتی اسکیم یا جو پچھلے مالی سال کے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں کے تمام فنڈز اور ادائیگیاں روک دی جائیں کیونکہ محکمہ خزانہ کے پاس وسائل انتہائی محدود ہیں ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومت کے اس اقدام سے بلوچستان میں معاشی ترقی کا پہیہ رک جائے گا اور ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کا اجراءنہ ہونے سے صوبے میں جاری ترقیاتی عمل متاثر ہو گا جس سے نہ صرف بیروزگاری میں اضافے کا خدشہ ہے بلکہ پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی لاگت بھی بڑ ھ جائے گی جس کا عوام اور حکومت دونوں کونقصان ہو گا واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے جاری شدہ ترقیاتی اسکیمات کےلئے پہلی سہ ماہی میں 53ارب روپے جاری کئے تھے لیکن اب جاری اور نئی اسکیمات کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں