پنجگور،بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام مشکلات کا شکار

پنجگور, بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کے مشکلات میں اضافہ کاروبار بری طرح متاثر عوامی حلقوں حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا دہی علاقے بجلی سے محروم جبکہ شہر میں 15 سے 16 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ سے نہ صرف کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے بلکہ عوام کو پانی کی حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔صبح ہوتے ہی مزدور طبقہ مختلف کاخانوں اور ورکشاپس میں کام کیلئے چلے جاتے ہیں لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بری طرح متاثر ہوکر خالی ہاتھ واپس لوٹتے ہیں۔پنجگور کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں۔ اور بجلی کے مسئلے کو مستقل حل کرنے کے لیے نیشل گریڈ اسٹیشن سیمنسلک کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں