سہ فریقی کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) سہ فریقی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ پاکستان نے 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 148 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کیا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کو پہلا بریک تھرو محمد وسیم جونیئر نے تیسرے اوور میں فن ایلن کی صورت میں دیا جو محض 13 رنز ہی بناسکے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 36، کپتان کین ولیمسن 31، گلین فلیپس 18، مارک چیپمین 32، جیمز نیشم 5، مائیکل بریس ویل صفر، ایش سوڈھی 2 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ ٹم ساو¿تھی اور ٹرینٹ بولٹ بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رو¿ف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، حارث نے 19ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا اور 4 اوورز میں 28 رنز دیے۔ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جب کہ شاہنواز دھانی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، رضوان 12 گیندوں پر صرف 4 رنز ہی بنا سکے۔ کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی ناقابلِ شکست ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ، مڈل آرڈر بیٹر شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے ہی آو¿ٹ ہوگئے۔ چوتھے نمبر پر غیر معمولی طور پر آل راو¿نڈر شاداب خان بیٹنگ کے لیے آئے، شاداب نے 22 گیندوں پر 34 رنز کی زبردست اننگز کھیلی۔ اس کے بعد محمد نواز آئے اور انہوں نے 19 بالز پر 16 رنز بنائے۔ حیدر علی نے 2 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بنائے اور وننگ شاٹ کھیلا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں