ژوب شہر میں اکثر یوٹیلیٹی اسٹور بند، اشیاءخورونوش بھی غائب
ژوب (انتخاب نیوز) شہر کے اکثر یوٹیلیٹی اسٹور بند، شہری اور غریب عوام کوئی استفادہ نہیں کرسکتے، شہر کے یوٹیلیٹی اسٹوروں سے چینی، گھی اور دیگرضروری اشیا اکثر اوقات غائب ہوتی ہیں، عوام کو اشیاءخوردنی کے حوالے سے سخت مشکلات۔ ژوب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے مرکزی اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ژوب شہر میں عوام کی سہولیات کیلئے دیے گئے یوٹیلیٹی اسٹوروں کے ذمے داران ڈیوٹی کا پابند کیا جائے تاکہ غریب عوام کی پریشانی دور ہو۔
Load/Hide Comments


