میر مہر اللہ خان مینگل انتقال کر گئے

وڈھ (انتخاب نیوز)سردار عطاءاللہ خان مینگل کے چھوٹے بھائی سردار رسول بخش مینگل کے فرزند میر امام بخش مینگل کے والد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے چچا میر مہر اللہ خان مینگل اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئے ہیں،میر مہر اللہ مینگل بلوچ تحریک سے بھی وابسطہ رہیں, جن کی پاداش میں انہوں نے قید و بند کی صوبتیں بھی برداشت کی میر مہر اللہ مینگل ڈسٹرکٹ خضدار کے ضلع چیرمین بھی رہے ہیں. نماز جنازہ کل بروز سوموار بیلہ میں ادا کی جائے گی اور فاتحہ خوانی اور تعزیت وڈھ میں سردار اختر جان مینگل اورسردار اسد اللہ مینگل و دیگر لواحقین لینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں