عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹری پر آرہی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (انتخاب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹری پر آرہی ہے, وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کاکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 1 ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹری پر آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں