نوشکی، ٹریفک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 12 زخمی

نوشکی (نامہ نگار) کیشنگی کے علاقے میں ویگو اور کار کے درمیان روڈ ایکسیڈنٹ، ڈرائیور جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 12 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقہ کیشنگی پٹی کے ایریا میں آر سی ڈی شاہراہ پر ویگو گاڑی مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس سے کار ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ گاڑیوں میں سوار خواتین و بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں اور لاش کو ٹیچنگ ہستال نوشکی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں