کوئٹہ کے علاقے میں دستی بم حملہ ایک سیکورٹی گارڈ زخمی
کوئٹہ( انتخاب نیوز)کوئٹہ کے علاقے میں دستی بم حملہ ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی شب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کے دفتر پر دستی بم پھینکا خو گیٹ کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک نجی سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے
Load/Hide Comments


