جسمانی طور پر معذور افراد کو سماج میں باعزت زندگی گزارنے کا پورا حق ہے حاجی لشکری رئیسانی
کوئٹہ: سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ جسمانی طور پر معذور افراد کو سماج میں باعزت زندگی گزارنے کا پورا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے، ان کے لئے پالیسیاں بنائیں اور ان پر عمل درآمد کیا جائے،یہ بات انہوں نے کمپلیکس فار اسپیشل ایجوکیشن کے طلبا کے وفد سے سراوان ہا¶س میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ملاقات میں وفد نے نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی کو گونگے اور بہرے بچوں کیلئے قائم اسکول میں سہولیات کی عدم دستیابی ، اساتذہ کی کمی و دیگر مسائل سے آگاہ کیا ، اس موقع پر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے وفد کو مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جسمانی طور پر معذور افراد کو سماج میں باعزت زندگی گزارنے کا پورا حق ہے جو انہیں ہمارے ہاں بھی ملنا چاہیے ،
انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرئے اپنے کمزور طبقات کی سرپرستی کرتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری دنیا میں جب جسمانی معذور افراد کیلئے ریاستوں نے پالیسیاں بنائی ہیں ہمارے یہاں بھی پالیسی بنائی اور پر عمل درآمد کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے حقیقی سیاسی نمائندوں کا پارلیمنٹ کا راستہ روکنے سے معاشرہ کا ہر فرد مسائل کا شکار ہے۔


