کورونا وائرس،یورپی یونین اور بھارت کے درمیان سربراہی اجلاس منسوخ

برسلز:کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر یورپی یونین اور بھارت کی طے شد ہ سربرائی اجلاس کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف یورپی پارلیمنٹ میں پیش کردہ قرارداد پر ووٹنگ 31 مارچ کو ہی ہو گی۔بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے ترجمان نے رواں ماہ مارچ کی تیرہ تاریخ کو شروع ہونے والی ‘ای یو انڈیا سمٹ‘ کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سمٹ کی نئی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد مستقبل میں مناسب موقع پر کیا جائے گا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا برسلز کا یہ دورہ تیرہ مارچ کے لیے طے تھا، جس میں مودی کی یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کے سربراہان سے ملاقاتیں ہونا تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں