ایران، سیکیورٹی فورسز کے تشدد سے جاں بحق مہسا امینی کی ماں نے خودکشی کرلی
تہران : ایرانی سیکیورٹی فورسز کے تشد دسے نوجوان بیٹی کی ہلاکت پر اس کی والدہ نے خود کشی کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیٹی کی لاش کے حصول کی کوشش کے دوران سیکورٹی فورسز نے مہسا امینی کی ماں کا مذاق اڑایا اور کہا کہ اس کی بیٹی بد کردار اور دہشت گرد تھی۔مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیرینہ اسمٰعیل زادہ کی شدید تشدد زدہ لاش دیکھنے کے بعد اس کی والدہ نے خود کو پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں نے نوجوان لڑکی کے خاندان کے افراد کو خاموش کرانے کے لیے ان پر ظلم کیا۔
Load/Hide Comments


