شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بری کردیے گئے
لاہور (انتخاب نیوز) لاہور کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے بنائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزداے و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے دونوں کو منی لانڈرنگ کے مقدے میں بری کردیا۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے نومبر 2020ءمیں ان کیخلاف پاکستان پینل کوڈ، کرپشن کی روک تھام ایکٹ اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو شوگر اسکینڈل میں منی لانڈرنگ کے کیس کا سامنا ہے، جب کہ سلیمان شہباز برطانیہ مفرور ہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں سماعت ہوئی جہاں وزیراعظم آج پیش نہیں ہوئے، ان کی قانونی ٹیم نے ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی۔
Load/Hide Comments


