آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری کی ملاقات

راولپنڈی (انتخاب نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس کیپنگ آپریشنز (یو ایس جی ڈی پی او) جین پیئر، لیکروکس نے ملاقات کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحرانوں کے دوران ان کے ردعمل میں انڈر سیکرٹری کے دفتر کے کردار کو سراہا۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری ا قوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں