لورالائی، بی ایچ یوز مراکز کی بندش، کروڑوں روپے کی ادویات ایکسپائر، مریض پریشان
لورالائی (انتخاب نیوز) لورالائی میں پی پی ایچ آئی ملازمین ختم ہونے کے بعد تمام بی ایچ یو ز اور ہیلتھ سینٹرز بند ہونے سے کروڑوں روپے مالیت کی ویکسین اور ادویات ایکسپائر ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت لورالائی میں تین ماہ پہلے نئے تعینات ہونے والے سینکڑوں ملازمین تاحال ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے دیہات میں غریب مریضوں پر قیامت ٹوٹ رہی ہے کیونکہ بی ایچ یوز کو تالے لگ گئے جبکہ غریب مریض شہر میں علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ ہم چیف سیکرٹری حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظلم کیخلاف سخت ایکشن لے۔
Load/Hide Comments


