وندر، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کرنے پر 21 افراد گرفتار، مقدمہ درج
وندر (انتخاب نیوز) کوسٹ گارڈ کی مدعیت میں کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کرنے کارسرکار میں مداخلت سمیت 5 دفعات شامل 21 افراد کو وندر پولیس نے حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچز سے کوسٹ گارڈ ناکہ کھارڑی کے عملے کی جانب سے دوران چیکنگ ممنوعہ و نان کسٹم پیڈ اشیا اسمگل کرنے پر کوسٹ گارڈ ناکہ کھارڑی کے عملے نے بڑی مقدار میں ممنوعہ اسمگل شدہ اشیا کو کوچوں سے اتار کر اپنے قبضے میں لیا جس پر اسمگلنگ میں ملوث کوچوں کے مالکان اور ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر اپنی کوچیں کھڑی کرکے شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بلاک کر کے کوسٹ گارڈ کی جانب سے تحویل میں لی گئی ممنوعہ غیر قانونی و نان کسٹم پیڈ اشیا کو واپس کرنے کے لیے کوسٹ گارڈ پر دبا ڈالنے کی کوشش کرتے رہے کوئٹہ کراچی شاہراہ کی بندش پر ایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے پولیس لیویز ایف سی اور کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر شاہراہ پر کھڑی کی گئی کوچز کو ہیوی مشینری کے ساتھ شاہراہ سے ہٹا کر رات گئے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بحال کر دیا جبکہ کوسٹ گارڈ کی مدعیت میں اسمگلنگ میں ملوث کوچوں کے مالکان و ڈرائیوروں جو کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کرنے اور کارسرکار میں مداخلت عوام الناس کو پریشان کرنے پر وندر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کرنے کے الزام میں 21 افراد کو حراست میں لیکر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کرنے کےلیے کھڑی کی گئی 5 کوچوں کو اپنی تحویل میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔


