مستونگ، کابو میں مقامی افراد کی گاڑیوں پر بم دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

مستونگ (انتخاب نیوز) مستونگ کے علاقے کابو میں مقامی قبائلیوں کے قافلے پر دھماکا۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ، 5 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کابو میں مقامی قبائلیوں کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات اسی علاقے میں اسی گروہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قتل کیا گیا تھا، مقامی افراد قبرستان سے تدفین کے بعد واپس آرہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا۔
Load/Hide Comments