روسی پرواز میں بم کی اطلاع، دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ

(مانیٹرنگ ڈیسک) روس سے آنیوالی فلائٹ ایس یو 232 میں بم کی اطلاع سے افرا تفری بھارت کے دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ، مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا گھنٹوں سرچ آپریشن کے بعد حکام نے جہاز کو کلئیر قراردیدیا۔

دہلی پولیس کے مطابق کل رات گئے ماسکو سے دہلی آنے والے طیارے میں بم کی اطلاع ملی تھی۔ فلائٹ نمبر ایس یو 232 تقریباً 3.20 بجے صبح دہلی ائیرپورٹ میں اتری۔ تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت دہلی ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا ہے اور فلائٹ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 386 مسافروں اور 16 کرو ممبرس کو بہ حفاظت نکالا گیا۔ فوری طور پر طیارہ کی تلاشی لی گئی اور بم اسکواڈ فی الحال کسی طرح کا کوئی بم برآمد نہیں کرسکا۔ دہلی پولیس نے کہا کہ طیارے کے لینڈنگ کے بعد آس پاس کے علاقوں کو خالی کرالیا گیا ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے۔ سکیورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں