بااثر شخصیات کے کہنے پر چند پولیس اہلکار شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، متاثرین کی دہائی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اغبرگ کلی خا لو زئی نو حصار کے رہائشی محمد فاروق بازئی نے کہا ہے کہ چند بااثر شخصیات کے کہنے پر چند پولیس اہلکار عام شہریوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کر تے ہوئے ظلم اور زیا دتیوں کے پہاڑ توڑ رہے ہیں جو کہ نہ صر ف قانون کی خلاف ورزی بلکہ محکمہ پولیس پر بھی ایک بد نماداغ ہے ،کمانڈر 12کور ، آئی جی پو لیس بلو چستان، ڈئی آئی جی پولیس کوئٹہ سے مطالبہ ہے کہ مجھ پر ہو نے والے ظلم کا ازالہ کیا جائے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں اور ہمیشہ اپنی بہادر فوج اور سر زمین کے لئے آواز بلند کر تا رہا ہوں اور اسی کی پاداش میں میرے بھائی کو بھی امن دشمنوں نے قتل کیا تھا ، ہمیشہ اپنے ملک و قوم کے لئے ہر اول دستے کا کر دار ادا کر تے رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 6اکتوبر 2022کو پو لیس کے عملے نے زبر دستی میرے گھر میں داخل ہو کر چادر و چار دیواری کا تقدس پا مال کیا میرے ساتھ اخلا ق سے گری ہو ئی زبان استعمال کی اور بغیر کسی وجہ کے مارپیٹ شروع کر دی اس دوران میرے گھر میں موجود خواتین کو بھی زدوکو ب کا نشانہ بنا یا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ میرے خلاف ایف آئی آر نو حصار تھانے میں درج کی گئی تھی لیکن مجھے ایئر پورٹ تھانے کیوں لیکر گئے ؟۔ انہوں نے کہا کہ پو لیس افسران کی جانب سے اختیار کئے گئے رویے سے معاشرے میں نا انصا فی کا ر حجان عام ہو گا وہی پو لیس پر سے عوام کو اعتبار بھی ختم ہو نے لگے گا ۔ انہوں نے کمانڈر 12کور ، آئی جی پو لیس بلو چستان، ڈئی آئی جی پولیس کوئٹہ سے مطالبہ ہے کہ میرے ساتھ ہو نے والے ظلم کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ چند بااثر شخصیات کے کہنے پر چند پولیس اہلکار عام شہریوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کر تے ہوئے ظلم اور زیا دتیوں کے پہاڑ توڑ رہے ہیں جو کہ نہ صر ف قانون کی خلاف ورزی بلکہ محکمہ پولیس پر بھی ایک بد نماداغ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں