اعتزاز احسن کو پیپلز پارٹی سے نہیں نکالا گیا، لطیف کھوسہ

کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءو سابق وفاقی وزیر لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کو پارٹی سے نہیں نکالا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر لطیف کھوسہ نے کہا کہ اعتزاز احسن کو پیپلز پارٹی سے نہیں نکالا گیا ہے، کیونکہ پی پی میں رہنماﺅں کو پارٹی سے نکالنے کا رواج نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی پی پی میں عہدے تبدیل ہوتے رہتے ہیں کیونکہ یہ پارٹی کی امانت ہوتے ہیں تاہم بنیادی رکنیت کسی کی معطل نہیں کی جاسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں