ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم پر پر اعتماد ہیں، امریکی وزارت خارجہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز)امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لئے پاکستان کے عزم پر پراعتماد ہیں۔ یہ بات امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جوبائیڈن سمجھتے ہیں کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکی مفادات کے لیے انتہائی اہم ہے۔ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکا ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم پر پراعتماد ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے روس اور چین کے ساتھ پاکستان کو بھی لپیٹ میں لیتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو غیر منظم قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں