بنوں، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 1مشتبہ شخص ہلاک

راولپنڈی (انتخاب نیوز)سکیورٹی فورسز کا بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ شخص مارا گیا۔ سکیورٹی فورسز کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اداروں کی جانب سے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ شخص مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک مشتبہ شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والامشتبہ شخص سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں