صوبائی مشیر داخلہ کا لورالائی میں فائرنگ سے طالبعلم کے قتل کا نوٹس، رپورٹ طلب
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالب علم کے جاں بحق اور زخمی ہونے والے طالب علموں کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیاءنے سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یونیور سٹی کے کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ مشیر داخلہ میر ضیاءنے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے
Load/Hide Comments


