ؓؒبلوچستان، حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اوتھل، ہرنائی (انتخاب نیوز) گڈانی میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی کے قریب مین آر سی ڈی شاہراہ گڈانی موڑ کے قریب ٹریفک کے ایک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جس کی شناخت رسول بخش ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی جبکہ ایک نوجوان زخمی جس کی شناخت غمشاد ولد محمد جعفر عمر 22 سال کے نام سے ہوئی، نعش اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں ہرنائی کے علاقے میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ روز ہرنائی میں پہاڑ سے توازن برقرا ر نہ رکھتے ہوئے ایک شخص پہاڑ سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا، نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت سید محمد کے نام سے کی گئی لیویز ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ۔
Load/Hide Comments


