برطانیہ: ویلز میں پولیس گشت کے لیے رکشے متعارف
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے علاقے ویلز میں پولیس نے گشت کے لیے رکشے متعارف کرادیے۔ ویسے تو دنیا بھر میں پولیس کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے کے لیے تیزرفتار گاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہے،تاہم ویلز کی پولیس نے جرائم سے لڑنے کے لیے رکشے استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے پارکس اور دیگر عوامی مقامات میں گشت کے لیے 3 پہیوں والے رکشے استعمال کیے جائیں گے۔ مقامی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ اس سے شہریوں کو پولیس اہلکاروں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا ۔
Load/Hide Comments


