عمران خان کا آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد(انتخاب نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان کی درخواست میں وزارت داخلہ، دفاع ، آئی ٹی اور اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کی استدعاکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم ہا?س اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ، آڈیو لیکس کو غیرقانونی قرار دیا جائے ،عمران خان نے مزید آڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کی بھی استدعا کردی۔عمران نے درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ آڈیولیکس کی تحقیقات کرا کے ذمہ داران کو سزا دی جائے ،حکومت اور متعلقہ حکام کو مزید آڈیوز کی ریلیز کوروکنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں