پنجگور بارڈر پر ضلعی انتظامیہ ری ویریفکیش کا ڈھونگ کررہی ہے، حق دو تحریک
پنجگور (انتخاب نیوز) حق دو تحریک بارڈر کمیٹی پروم ودیگر کاروباری شخصیت ملا فرہاد بلوچ، منیر احمد، حافظ سراج احمد، حاجی محمد جان، لال دوست، حاجی اکبر دہانی، حاجی رحیم بخش، حافظ مقصود فدا، احمد نعیم درویش ودیگر نے نیو کمپلیکس چتکان بازار میں مشترکہ ایک پرہجوم سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروباری گاڑی زمباد دو ہزار پیک آپ ودیگر چھوٹی چھوٹی گاڑیوں کی ری ویریفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرپشن کرنے کیلئے ایک نئی راہ ہموار کرنے کیلئے ری ویریفکیشن کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔ عوام نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے و دیگر ذرائع سے اپنے تاثرات میں ری ویریفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے ایران بارڈر پر تیل کے کاروبار کو شناختی کارڈ پر آزادانہ کاروبار کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پورا پنجگور کاروباری لوگ ایران بارڈر پر شناخت کارڈ پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں جو خود ریاست پاکستان کی اصل ای ٹیگ کی مانند ہے جس سے ضلع تربت ودیگر بارڈر پر کاروباری لوگ استعمال کررہے لیکن افسوس پنجگور انتظامیہ کیوں بضد ہیں تو ہم یہی سمجھتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ گزشتہ کی طرح آج بھی لوٹ مار کرپشن کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن اس دفع کسی صورت ضلعی انتظامیہ کے اس کرپشن کے حیلے بہانے کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے حق دو تحریک نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے ہائی کورٹ جائیں گے مزید ضلعی انتظامیہ کا ظلم برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز چیدگی بارڈر پوائنٹ کو کاروبار کیلئے کھولنا ایک خوش آئند اقدام ہے چند سیاسی لوگ اسے اپنے نام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ پنجگور سے تربت گوادر تک بارڈری پوائنٹ کھولنے کیلئے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے 32 دن دھرنا دے کر جہد کی سورج کو انگلی سے چھپایا نہیں جاتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ چیدگی بارڈر پر گزشتہ ایک ہفتے کے کم و بیش کاروبار شناخت کارڈ پر آزادانہ طور پر جاری ہے جس سے پنجگور کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم ملکی داخلی و خارجی پالیسی میکر اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ ڈیزل کے ساتھ ساتھ انہی انٹری پوائنٹ پر راشن اشیا خورونوش پیٹرول کی اجازت دے تاکہ پنجگور کے معاشی مشکلات کم ہوسکیں پیٹرول کے نہ آنے سے پنجگور میں پیٹرول فی گیلن 900/1000 میں فروخت ہورہا ہے۔ ایران میں آٹا، گھی، گیس انتہائی کم پاکستان سے تین گنا کم ملتا ہے، ان کی اجازتِ و قانون سازی کی جائے تو پنجگور سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں مہنگائی میں کافی کمی واضح ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ چیدگی بارڈر کی طرح گر گزبستان کو کھولا جائے جس سے پنجگور کے کاروبار کو مزید بہتری ملے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حق دو تحریک پنجگور سمیت تمام بارڈری پوائنٹ پر آزادانہ شناختی کارڈ پر کام کرنے کے حق میں ہے ای ٹیگ اسٹیکر محدود وقتوں کیلئے ہے کاروبار کا دائمی حل شناختی کارڈ پر ہی ہے، چیدگی کی طرح جیرک بارڈر پروم کو بھی شناختی کارڈ پر آزادانہ کاروبار کیلئے کھولا جائے انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ری ویریفکیشن کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ہم نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ری ویریفکیشن نوٹیفکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے اور جتنے کرپشن ای ٹیگ اسٹیکر کے نام پر ہوئے ضلعی انتظامیہ انکا ذمہ دار ہے ۔


