بلوچستان، حادثات واقعات میں 2 افراد جاں بحق، اسکول کی طالبہ زخمی
کوئٹہ، تمبو (انتخاب نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ اسکول کی طالبہ زخمی ہوگئی۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیف اللہ نامی شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا اورضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔ دریں اثناءڈیرہ مراد جمالی میں شاہراہ پر ٹرالر نے موثر سائیکل کو ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ایک بچی بھی زخمی ہوگئی۔ سٹی تھانے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب شاہراہ پر رائی وے ہوٹل کے سامنے ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار دیدار علی مینگل کو کچل دیا جس سے وہ جاں بحق جبکہ اسکول کی طالبہ فوزیہ بی بی زخمی ہوگئیں جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو سیول ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کرکے ٹرالر کو تحویل میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔


