گرفتار فیزیوتھراپسٹ کی رہائی کیلئے کل کراچی کوئٹہ شاہراہ کوغیرمعینہ بند کریں گے، بی ایس او
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے رہنماو¿ں سمیت بی ایس او کی سینٹرل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر مقبول بلوچ، پنجگور زون کے صدر ڈاکٹر محسن جمیل، شال زون کے اراکین عامر بلوچ، ڈاکٹر فہیم بلوچ، ڈاکٹرجاویدبلوچ،ابرار بلوچ سمیت جائز مطالبات کی پاداش میں 16 اکتوبر کو ریڈ زون سے گرفتار کرکے ان پر بے جا دفعات درج کرکے ایف آئی درج کی گئی تھی۔ پانچ دن گزرنے کے باجود بھی گرفتار ساتھیوں کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ حکومتی یقین دہانی پر فزیوتھراپی ایسوسی ایشن نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپنا دھرنا موخر کردیا تھا۔ 24 گھنٹوں کی یقین دہانی کے بعد بھی حکومت نے ایف آئی آر واپس نہیں لیا اور نہ ہی حکومت کی جانب سے مذاکرات میں دلچسپی لی جارہی ہے۔بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو جیل میں بند کرکے حکومت اس بات پر مہر ثبت کررہی کہ یہاں طلباءکی جمہوری آواز کو دبانے کیلئے جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے بلوچستان حکومت آور چیف سیکرٹری آقاﺅں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے طلباءکو قید و بند کے ذریعے حراساں کرنے ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان نے اپنے بیان کہ آخر میں کہا ہے کہ حکومتی ہٹ دھرمی کیخلاف اور تنظیم سمیت فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں کی رہائی کیلئے کل 21 اکتوبر بی ایس او کی جانب سے کراچی کوئٹہ شاہراہ کو آمدو رفت کیلئے مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ہم تمام مسافر حضرات اور بس پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ یونیوں سے التجاءکرتے ہیں کہ احتجاجی طلباءکے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تعاون کریں۔


