بھارتی آرمی کا جدید ترین ہیلی کاپٹر "ہال رودرا”گر کر تباہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی آرمی کا جدید ترین ہیلی کاپٹر "ہال رودرا” ریاست ارونا چل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔” انڈیا ٹو ڈے "کے مطابق آرمی کا ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر ریاست ارونا چل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں گر کر تباہ ہوا، رپورٹ کے مطابق جدید ترین ہیلی کاپٹر "ٹوٹنگ ہیڈ کوارٹر” سے 25 کلومیٹر دور مگنگ گاو¿ں میں گر کر تباہ ہوا جہاں پر جانے کے لیے روڈ نہیں ہے، ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ بھارتی حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں , یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی بحریہ کا مگ 29 لڑاکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں