شاہنواز رانجھا کا عمران خان پر قاتلانہ حملے کا الزام، تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمے کی درخواست
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر قاتلانہ حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کے خلاف درخواست تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کروائی ہے۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ میں دفتر سے نکل رہا تھا تو پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بھی موجود تھی جس کی ایما پر مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور میرے قریب سے گولی گزری۔ درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی ایما پر سب کچھ کیا گیا اور میری گاڑی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی گئی۔ محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں عمران خان کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد جب میں سرکاری دفتر سے باہر نکل رہا تھا تو تحریک انصاف کی قیادت کی ایما پر حملہ کیا گیا۔ درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کہا کہ عمران خان کی ایما پر مجھ پر حملہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے متعدد لوگوں کو پولیس نے گرفتار بھی کیا ہے، لہٰذا عمران خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے میری داد رسی کی جائے۔


