اوتھل، احتجاج کرنیوالے 6 طلباءکیخلاف ایف آئی آر درج
اوتھل : لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ واٹر میرین سائینسز اوتھل کی انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ روز طلبا و طالبات کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے پر پولیس تھانہ اوتھل میں 6 طلباءکے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ اوتھل پولیس کے مطابق لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ واٹر میرین سائینسز اوتھل کی رجسٹرار ڈاکٹراحمد نواز کھوسہ کی مدعیت میں گذشتہ روز طلبا و طالبات کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے پر پولیس تھانہ اوتھل میں 6 طلباء کے خلاف یونیورسٹی میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے،ایڈمن بلاک کے سامنے کھڑے ہوکر نعرے، سیکورٹی گارڈ کو زخمی کرنے ،عمارت کو نقصان پہنچانے کے ،گیٹ توڑنے کے خلاف بجرم 186,506 ,427 ،147,149 تعزیرات پاکستان کے تحت ایف آئی آر درج کرادی۔
Load/Hide Comments


