شامی کیمپوں میں موجود 55 خواتین اور بچے فرانس پہنچ گئے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس شامی کیمپوں میں موجود 55 خواتین اور بچوں کو وطن بلالیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں پیرس میں انسانی حقوق کے ججوں کی مذمت کے بعد فرانس نے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے ایک نیا آپریشن کیا ہے۔ انسانی حقوق کے ججوں نے شام میں زیر حراست 2خواتین کو قبول کرنے سے انکار پر فرانسیسی حکام کی مذمت کی تھی۔ یہ وطن واپسی حالیہ مہینوں میں ہونے والی سب سے بڑی کارروائی ہے ۔ شامی کیمپوں سے لائے گئے افراد میں 40 بچے اور 15 خواتین شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں