بھارت نے گوگل پر 16کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے گوگل پر 16 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ سرکاری ادارے دی کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر الزام لگایا ہے کہ وہ بازار میں اپنے غلبے کو یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ یک طرفہ معاہدے کرتی رہی ہے۔ سی سی آئی نے گوگل کو حکم دیا کہ وہ اپنے اینڈرائڈ پلیٹ فارم کے حوالے سے پالیسی فوری طور پر تبدیل کرے۔ ادارے نے امریکی ٹیک کمپنی پر ساڑھے 13 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا،جو 16کروڑ ڈالر بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں