عمان نے اسرائیل کو فضائی راستہ دینے سے انکار کردیا
مسقط (انٹرنیشنل ڈیسک) عمان نے اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ،جس کے باعث صہیونی ائرلائنیں سخت پریشانی کا شکار ہوگئی ہیں۔ عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی سول ایوی ایشن کمپنی 2ماہ کے لیے پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ مسقط حکومت کے فیصلے کے باعث اسرائیل سے بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک جانے والی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ادھر عمان نے اس فیصلے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے۔
Load/Hide Comments


