کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے،عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے،سعد رفیق

لاہور(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا ہے ، لیگی رہنماکا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے، مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے خود ب±نے تھے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر غلیظ کام خود کیا اور کروایا، لیکن گند دوسروں پر اچھالا، اقتدار کیلیے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل کے بینیفیشری عمران نیازی ہی تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں