بھارت: بس اور ٹرک کے تصاد م میں 15مسافر ہلاک
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں بس اور ٹرک کے درمیان خوف ناک تصاد م کے نتیجے میں 15مسافر ہلاک ہوگئے۔واقعہ مدھیہ پردیش ریاست کے ریوا ضلع میں رات کے وقت پیش آئے۔حادثے کا شکار ہونے والی بس میں کم از کم 60 مسافر سوار تھے ۔ زیادہ تر مسافر مزدور تھے جو پڑوسی شمالی ریاست اتر پردیش میں دیوالی منانے کے لیے اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔ بھارت میں ٹریفک حادثات اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
Load/Hide Comments


