ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔ اننگز کے آغاز پر ہی نسیم نے کے ایل راہول کو 4 رنز پر آﺅٹ کیا، اس کے بعد حارث رو¿ف نے کپتان روہت شرما کو بھی 4 اور سوریا کمار یادیو کو 15 رنز پر پویلین لوٹایا۔ اس کے بعد اکسر پٹیل کو 2 رنز پر بابر نے رن آﺅٹ کیا۔ میلبرن کرکٹ گراﺅنڈ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 51 رنز بنائے، شان مسعود نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین 16 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے اور حارث رﺅف 6 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھونیشور کمار اور شامی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں