فیفا ورلڈکپ میں شرکت کیلئے سعودی شہری نے جدہ سے قطر کا پیدل سفر شروع کردیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہرینے فیفا ورلڈکپ میں شرکت  کے لیے جدہ سے قطرکا پیدل سفر شروع کردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق عبداللہ السلمیٰ 42 دن میں 1300 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرکے قطر پہنچیں گے۔ فٹبال ورلڈکپ کا آغاز نومبر قطر میں ہوگا، 20 نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 64 میچز کھیلے جائیں گے، فاتح ٹیم کا فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا، یہ 32 ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا آخری ٹورنامنٹ بھی ہے۔ 2026ءکے ورلڈکپ میں 48 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں