ڈی آئی خان میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق،متعددزخمی

پشاور(انتخاب نیوز) ڈی آئی خان میں لوئر وزیرستان وانا اعظم ورسک روڈ کے علاقے دانہ لگاڈ میں بم دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ،متعددزخمی ہو گئے۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد دانا لگاڈ میں نصب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں