ہم مل کر آنے والی نسلوں کو پولیو سے محفوظ بنا سکتے ہیں، پرویزالٰہی
لاہور(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک معاشرہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے، ہم مل کر آنے والی نسلوں کو پولیو سے محفوظ بنا سکتے ہیں، پنجاب کے 14اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے انسداد پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو سے پاک معاشرے کی قومی ذمہ داری ہر ایک کے کندھے پر ہے، اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کا عہد کرتے ہیں، ہم مل کر معاشرے کو آنے والی نسلوں کے لئے پولیو سے پاک بنا سکتے ہیں۔چوہدری پرویزالٰہی نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں اور موذی مرض سے بچائیں۔
Load/Hide Comments


