حب، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی،4مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ گولہ بارود برآمد

حب (انتخاب نیوز)سی ٹی ڈی انٹیلجنس ونگ اور حساس ادارے کی کراچی حب ریور روڈ پر مشترکہ کارروائی، مشتبہ افراد کو بارودی مواد فراہم کرنے والے چار مشتبہ افراد میرعلی شاہ، محمد اقبال، نصر اللہ اور محمد کو گرفتار کر لیا،سی ٹی ڈی انچارج کےداعوے کے مطابق مشتبہ افراد لا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ راجی آجوئی سنگراور دیگر علیحدگی پسند بلوچ تنظیموں کو بارودی مواد فراہم کرتے تھے،گرفتار افراد بلوچستان سے کراچی مواچھ گوٹھ قبرستان حب ریور روڈ پر بارودی مواد کی سپلائی دینے آتے تھے،گرفتارمشتبہ افراداس سے پہلے بھی دو سے تین بار بارودی مواد کراچی سپلائی کرچکے ہیں، مشتبہ افراد بارودی مواد بیرونی ملک سے اسمگلنگ کرکے لاتے ہیں، مشتبہ افراد کے قبضے سے کمرشل ایکسپلوزو، سیفٹی ٹائم فیوز، نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 7 عدد بڑی اسسٹکس، 18 عدد چھوٹی اسسٹکس تقریباً 88 فٹ 3 عدد برآمد کرلی گئی۔ گرفتار مشتبہ افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں