انڈونیشیا کا روس سے لڑاکا طیارے خریدنے کا دوٹوک فیصلہ

ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں انڈونیشیا کے سفیر جوزے تاویرس نے کہا ہے کہ روس سے ایس یو35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر قائم ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جکارتا حکومت کا اس معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہم نے روس سے معاہدہ منسوخ نہیں کیا،تاہم طیاروں کو حاصل کرنے کے لیے صحیح وقت دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈونیشیا مستقبل میں روس سے لڑاکا طیاروں سمیت دفاعی سازو سامان کی خریداری جاری رکھے گا۔ 11 روسی لڑاکا طیاروں کے معاہدے پر دستخط کی خبریں 2018 میں منظر عام پر آئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں